الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں سپورٹس گالا

الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس میں سپورٹس گالا

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )طلبہ کی ذہنی و جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں،کھیلوں کے مقابلوں حصہ لینے والے بچے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ تندرست وتوانا رہتے ہیں۔

 کھیلوں کے مقابلے بچوں کو زندگی میں آنے والے سخت حالات لے لڑنے کا حوصلہ دیتے ہیں،اگر آج ہم ان طلبہ کو کھیلوں کے زریعے تیار کریں گے تو انشاء اللہ یہ بچے زندگی کے ہر میدان میں کا میابی سے ہمکنار ہونگے ،ان خیالات کا اظہار پرنسپل ثروت علی،مینجنگ ڈائریکٹر بلال انجم نے الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر طلباء وطالبات نے سو میٹر ریس،لیمن ریس،فراگ ریس،ون لیگ ریس، ویلکم ٹیبلو،پی ٹی شو،مارچ پاس،ہرڈل ریس،رسہ کشی،میوزیکل چیئر،چاروں صوبوں کے ثقافتی مقابلوں سمیت مختلف مقابلہ جات میں اپنی اپنی شاندار پرفارمنس کے جوہر دیکھائے ،آخر میں پرنسپل ثروت علی اور ایم ڈی بلال انجم نے کھلاڑیوں میں میڈلز،ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں