حافظ آباد:ڈی سی کی جشن سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات

حافظ آباد:ڈی سی کی جشن سٹیم مقابلوں  کے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جشن سٹیم مقابلوں میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے طلبا سے ملاقات کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو اپنی طر ف سے 10،10ہزارروپے کیش پرائز بھی دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عظیم کامیابی پر پوزیشن ہولڈرز طلبا‘ سکول پرنسپل اور انکے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ نصابی سر گرمیوں کیساتھ ساتھ طلبا کی ذہنی ، فنی اور تخلیقی خوبیوں کو اُجا گر کر کے طلبا کو جدید علو م کے حصول کیلئے تیار کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں