وزیرآباد:محفوظ گارڈن میں کروڑوں روپے سے مسجد کی تعمیر شروع

وزیرآباد:محفوظ گارڈن میں کروڑوں  روپے سے مسجد کی تعمیر شروع

وزیرآباد(نامہ نگار)عبادت الٰہی دلوں کو سکون بخشتی ہے اور انسان میں عاجزی پیدا کرتی ہے مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے خدا کے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں اور جسے وہ چاہتا ہے اپنے گھر کی تعمیر کیلئے منتخب کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارسماجی شخصیت محمد رفیق وائیں والے نے تقریباً 6کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی مرکزی جامع مسجد حاجی مہر دین مرحوم وائیں والے محفوظ گارڈن کے سنگ بنیاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمد ریاض،محمد طفیل،احسان اللہ،حاجی عمر فاروق،فرحان امان اللہ،داؤد خلیق،سلیمان خلیق،سلمان حبیب سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں