نوشہرہ ورکاں :کھانے کی رقم مانگنے پر ہوٹل مالک کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کھانے کی رقم مانگنے پر ہوٹل مالک کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ موضع اولکھ بھائیکے کا رہائشی عثمان چوہان اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ محمد فیاض کے ہوٹل پر آئے۔۔۔
کھاناکھانے کے بعد ہوٹل مالک کے بل مانگنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کردی ، جس سے فیاض شدید زخمی ہو گیا اور ملزم فرار ہو گئے زخمی کوٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔