صفائی نہ ہونے سے متہ نہر اوور فلو ، پانی کھیتوں میں داخل

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )متہ نہرکا پانی کاشتکاروں کے کھیتوں میں داخل،زمیندار 7روز سے پریشان ہیں ۔ بتایاگیا ہے کہ متہ نہر کا پانی زمینداروں اور کاشتکاروں کیلئے درد سر بن گیا پانی کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود۔۔۔
خالی کھیتوں میں نہری پانی جمع ہونے سے کوئی فصل کاشت نہ ہو سکی، نہر اوور فلو ہونے کے باعث7روز سے گندم اور چارا کے کھیتوں میں بھی پانی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ زمیندار اور کاشتکار نہر کے کناروں پر بند لگا کرپانی کو کھیتوں میں جانے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ محکمہ ایریگیشن نے کاشتکاروں کی اطلاع کے باوجودآنکھیں موندھ رکھی ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا تھاکہ نہروں کی صفائی کئے بغیر پانی چھوڑ دیاگیا پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کی وجہ سے نہر اوور فلو ہوکر پانی کناروں سے نکل کر کھیتوں میں داخل ہورہاہے ۔