سٹی ہائوسنگ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ میں مسجد کی تعمیر کا آ غاز

سٹی ہائوسنگ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ میں مسجد کی تعمیر کا آ غاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سٹی ہائوسنگ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ فیز 1میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 14کنال پر محیط گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔۔۔

اس پروقار تقریب کا انعقاد سٹی ہائوسنگ میں ہوا،جہاں کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی نے سنگ بنیاد رکھا،تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیئر (ر)نعیم ڈار، سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ عاصم مصطفی بھٹی، رانا علی حیدر سمیت معززین علاقہ اور سوسائٹی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین میجر (ر)عامر ملک اور چیف ایگزیکٹو ضوریز ملک کی قیادت میں سٹی ہائوسنگ ہمیشہ اپنے رہائشیوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے ،گرینڈ جامع مسجد کا سنگ بنیاد اسی عزم کا ثبوت ہے اور مستقبل میں مزید میگا پراجیکٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیئر (ر)نعیم ڈار نے کہا کہ سٹی ہائوسنگ گوجرانوالہ کا یہ عظیم منصوبہ نہ صرف روحانی اور مذہبی اعتبار سے سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ رہائشیوں کو بہترین اور پرسکون عبادتی ماحول بھی فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں