لدھیوالہ ، کوٹ اسحق کا سیوریج بند ، گلیوں میں پانی جمع

لدھیوالہ ، کوٹ اسحق کا سیوریج بند ، گلیوں میں پانی جمع

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے سیور مین کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ کی ناکارہ بند سیوریج لائنوں کو کھولنے میں ناکام، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ سٹی کی گلیوں میں سیوریج کی چھوٹی لائنیں عرصہ دراز سے بند ہیں جس کی وجہ سے گلیاں جوہڑ بن چکی ہیں، میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے سیور مین سہولیات اور مشینری نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کی بند لائنیں کھولنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متبادل راستے نہ ہونے کی وجہ گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کو سیوریج کی لا ئنوں کی صفائی کیلئے ضروری مشینری اور اضافی عملہ فراہم کیا جائے تاکہ گلیوں میں کھڑے گٹروں کے پانی سے چھٹکارا مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں