نوشہرہ ورکاں:گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کی جیل یاترا

نوشہرہ ورکاں:گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کی جیل یاترا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، چار د کانداروں کو جرمانے ، پانچ د کانیں سیل چار د کاندار حوالات میں بند کر دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی زیر نگرانی گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیا خور ونوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک خاور حیات کھوکھر نے مختلف بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کو بھاری جرمانے پانچ دکانیں سیل اور چار د کانداروں اشفاق، علیم، احسن اور غلام عباس کو گرفتار کر کے ایک دن کے لیے جیل بھیج دیا ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید قید بھگتنا ہو گی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے عین مطابق رمضان المبارک میں اشیا خور ونوش اور روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا معیار اور مقررہ نرخوں پر فراہمی پر زیر و ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہماری ٹیمیں پوری تحصیل میں سرگرم ہیں اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری دفتر اسسٹنٹ کمشنر رابطہ کریں فوری کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں