دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے جنگلوں کے چھوٹے راستے بند

دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے جنگلوں کے چھوٹے راستے بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد شہر کے پوش علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے مکینوں نے دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے آہنگی جنگلوں کو بند کردیا۔

 دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے چاروں اطراف لگے آہنگی جنگلوں کے چھوٹے راستے دیوار تعمیر کرکے بند کردئیے ، میونسپل کارپوریشن نے چند روز قبل سیٹلائٹ ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور گھروں کے باہر قائم پختہ تعمیر،ناجائز پارکنگ،واش روم ،کچن اور سٹور روم مسمار کر دئیے اورتجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد میونسپل کارپوریشن افسران وملازمین دوسرے علاقوں میں مصروف ہوگئے لیکن دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے گردونواح کے مکینوں نے گرائونڈ اور چھوٹے راستے بند کردئیے اینٹوں کی دیواریں تعمیر کردیں جن کے متعلق کارپوریشن عملہ لاعلم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں