نوشہرہ ورکاں :ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج

نوشہرہ ورکاں :ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )محکمہ صحت کے ملازمین کا ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج،پریس کلب آفس تک ریلی نکالی گئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بتایاگیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام ہسپتالوں کی نجکاری سے متعلق پنجاب حکومت کی پالیسیوں کے خلاف تحصیل بھر کے تمام کیڈرز کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی ، شرکا نعرے بازی کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے پریس کلب تک پہنچے ، ریلی میں تحصیل بھر کے بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹرز،ڈسپنسرز،ایل ایچ ویز،مڈوائفز،سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز،ویکسی نیٹرز،کمپیوٹر آپریٹرز،لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز ،IRMNCH سٹاف اور کلاس فور کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعدصدر الائیڈ ہیلتھ میاں شبیر احمد ،صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس محمود رضا ،عمران احمد رحمانی ،سردار الیاس ڈوگرودیگر رہنماؤں کی قیادت میں ریلی کے شرکا نے مسلم لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ بعدازاں مسلم لیگی رہنماؤں مدثر قیوم ناہرا اور عبدالرحمن گجر سے ملاقات کے دوران ملازمین کے مطالبات وزیراعلیٰ مریم نواز تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تاکہ بنیادی مراکز صحت کو آئوٹ سورس ہونے سے بچایا جا سکے ، دونوں لیگی رہنماؤں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے ۔ احتجاجی ریلی میں مقررین کاکہنا تھاکہ متفقہ طور پر ہفتہ 15 مارچ سی ای او آفس گوجرانوالہ میں ملازمین کے حق میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں