برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

گوجرانوالہ،وزیر آباد(نیوز رپورٹر،نامہ نگار) گوجرانوالہ میں برائلر مر غی کے گوشت کی اونچی اڑان ، قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،دکاندار بے لگام، سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز کر کے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دکاندار برائلر مرغی کا گوشت 760روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں،وزیرآباد میں قیمت 850 روپے کلو تک پہنچ گئی جس کے باعث چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا ۔ گوشت کی قیمتوں میں کمی کی بجاے روز بروز اس میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ ہر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر برائلر مرغی کا گوشت فروخت کر رہا ہے ۔ دوسری طرف وزیرآباد میں مرغ فروشوں کی بدمعاشیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 594 روپے ہے جبکہ د کانداروں نے 770 سے زائد قیمت وصول کی اور بدمعاشی کا عالم یہ ہے کہ ایک کلو کی قیمت وصول کر کے گوشت 900 گرام دیا جاتا ہے ۔د کانداروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی انتظامیہ کو خاطر میں نہیں لاتے اگر کسی کو اپنی طاقت دکھانا ہے تو پیچھے ڈیلروں سے قیمتیں کم کرائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں