قصاب کا ساتھیوں سے ملکر میونسپل کمیٹی اہلکار پر تشدد

 قصاب کا ساتھیوں سے ملکر میونسپل کمیٹی اہلکار پر تشدد

عالم چوک(نمائندہ خصوصی )گراں فروشی پر دس ہزار جرمانہ کرنے پر قصاب کا ساتھیوں کے ہمراہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے اہلکار پر تشدد پولیس نے چیف آفیسر کی درخواست پر ملزم گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ سدرہ ڈار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایگل پلازہ کے قریب قصاب جنید جمشید کی دکان پر چھاپہ مارا اور گراں فروشی پر اسے دس ہزار جرمانہ عائد کیا جس پر قصاب کے گالم گلوچ کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے سی او میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی درخوات پر ملزم جنید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں