تعمیرات کی اجازت ملتے ہی دکاندار حد سے تجاوز کر نے لگے

 تعمیرات کی اجازت ملتے ہی دکاندار حد سے تجاوز کر نے لگے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ شہر میں پختہ تجاوزات آپریشن کے دوران بچنے والی دکانوں کے مالکان کو دوبارہ تعمیرات کی اجازت ملتے ہی۔۔

 انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کرکے تعمیرات شروع کردی چند ہفتے قبل انتظامیہ نے ڈسکہ شہر میں پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر عرصہ دراز سے قابض تجاوزات مافیا سے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرالی تھی اور ان کی جو جگہ بچ گئی تھی اس پر انہیں تعمیرات نہیں کرنے دی جارہی تھی انتظامیہ نے جن دکانوں کی چند فٹ جگہ بچ گئی تھی اس پر دوبارہ سے تعمیرات کرنے کی اجازت دی تو سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر محکمہ لائیو سٹاک ہسپتال والی سائیڈ کے دکانداروں نے اپنی حدو د سے تجاوزکرکے تعمیرات کرناشروع کردی ، انتظامیہ کی طرف سے سیدھی لائن لگاکر نشانات لگائے گئے تھے کہ اس لائن کے مطابق تعمیرات کی جائے اور بااثر تجاوزات مافیا نے انتظامیہ کے نشانات سے باہر اینٹیں رکھ کر دوبارہ سے تعمیرا ت کرناشروع کردی ، کئی دکاندار اپنی حدود میں چلے گئے ہیں اور کئی دکاندار کئی کئی فٹ باہر نکل آئے ہیں سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر محکمہ لائیو سٹاک والی سائیڈ زگ زیگ کا منظر پیش کر رہی ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ دکانداروں کو اپنی حدود سے تجاوزکرکے تعمیرات کرنے پرروکاجائے اور انہیں دوبارہ سے نشان لگاکردئیے جائیں اورانہیں پابند کیاجائے کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر ہی تعمیرات کریں اگر یہ اپنی حدود سے باہر آکر تعمیرات کرینگے تو پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کاکیا فائدہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں