ڈسکہ:بسیں سڑک کے درمیان کھڑی کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ
موترہ(نامہ نگار) بسیں سڑک کے درمیان کھڑی کرکے ٹریفک جام کرنے پر دو ڈرائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ لاری اڈا ڈسکہ میں کھڑاتھاکہ اسی دوران ملزمان اظہر گل اور مقصود اپنی بسیں لیکرآئے اور انہوں نے اپنی بسیں سڑک کے درمیان کھڑی کرکے سواریاں بیٹھاناشروع کردیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔