قانون کی بالا دستی کے بغیر خو شحالی نہیں آ سکتی :ناصر چیمہ

قانون کی بالا دستی کے بغیر خو شحالی نہیں آ سکتی :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائند ہ دنیا )پاکستان کو ایک باوقار ،پرامن ملک بنانے کے لیے قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی لازم ہے اسکے بغیر ملک میں خوشحالی آئے گی اور نہ ہی جمہوریت،معیشت مستحکم و مضبوط ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے پی پی 59چودھری محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جس ملک میں قانون و انصاف کے تقدس کو پامال کیا جائے اور میرٹ سے ہٹ کر من مرضی کے قانون پر عمل کیا جائے وہاں ترقی کا عمل رک جاتا ہے اور قومیں تنزلی کا شکار ہو جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خاں ملک میں قانون و انصاف کی حکمرانی چاہتے تھے اور فلاحی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کررہے تھے اسی بناء پر عوام اس سے بے پناہ محبت کر رہی تھی جبکہ عمران خان کو پاکستانی قوم اور امت مسلمہ سے محبت کے جرم میں سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو باوقار اور خود دار بنانا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کرنا چاہیے ہم اسکی بھر پور حمایت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر پاکستان نہیں تو پھر ہم بھی نہیں لیکن پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ عمران خاں دیانتدار قومی لیڈر ہے جس نے اپنی تمام زندگی کرپشن کے خلاف جدوجہد کی یہ جعلی حکومت زیادہ دیر اسے جیل میں نہ رکھ سکے گی ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں