انسانیت کی خد مت کرنیوالے قرب الٰہی کے حقدار :عبد الخبیر

 انسانیت کی خد مت کرنیوالے قرب الٰہی کے حقدار :عبد الخبیر

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان وخطیب بادشاہی مسجدمولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے۔۔

 کہ رمضان المبارک میں خدا کی مخلوق کی خدمت کرنیوالے قرب الٰہی کے حقدار ہیں ،دکھی انسانیت کے دُکھ سکھ میں بلا تفریق شرکت اورمستحقین کی مدد کرنیوالے خداتعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہوتے ہیں سماجی ،مخیر شخصیت چودھری امجد چیمہ کا پورے سال میں انسانی خدمت کا سفر بالخصوص جیل میں بند اسیران کے لیے ہر تہوار پر ان کی خوشیوں میں شراکت اورماہ رمضان المبارک میں افطار ڈنر سمیت عیدین پر جیلوں میں بند مرد وخواتین بچوں میں عید گفٹ نئے کپڑے ،مٹھائی اورپرتکلف کھانوں کی فراہمی ان کے لیے رب تعالیٰ کی خوشنودی کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل ستائش اقدام ہے ۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت امجد چیمہ کی طرف سے گلوبل سٹی میں دیئے گئے افطارڈنر کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات عاصم رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اقبال حیدر ، سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ملک بابر علی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں