سمبڑیال میں ڈاکو راج قائم ، نان سٹاپ وار داتیں

سمبڑیال میں ڈاکو راج قائم ، نان سٹاپ وار داتیں

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سرکل سمبڑیال کے تینوں تھانوں کے علاقوں میں ڈاکوراج قائم ،وارداتو ں کا نان سٹاپ سلسلہ عروج پر ڈاکوں نے شہریوں سے عیدی وصول کرنا شروع کردی ۔

سرکل سمبڑیال کے تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں محلہ کمیٹی گھر میں واقع دہی بھلے کی دکان سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوداخل ہوگئے اوراسلحہ کے زورپر دکاندار سعد لاہوری دہی بھلے والے سے 1لاکھ 15 ہزارروپے ،موبائل فون ، کوٹ دینہ میں فرقان حسین سے 3کس نامعلوم مسلح ڈاکوں نے نقدی1لاکھ 50ہزارروپے ،پیز ا ڈلیوری کے لیے جانے والے لڑکے نوید حسین سے 3کس مسلح ڈاکوں نے 10ہزارروپے ،2 عدد موبائل فون ، 8عدد پیزے ،محمد ریاض کا موٹر سائیکل موضع نواں پنڈ میں بیگووالہ کے رہائشی کلیم اﷲ کے ڈیرہ سے 20 ہزارروپے مالیت کی الیکٹر ک موٹر ،بیگووالہ اسٹیشن کے قریب سے ریاض احمد وڑائچ کے ڈیرہ سے ایک عدد الیکٹر ک موٹر سمیت دیگر 50 ہزارروپے مالیت کا سامان نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں