مسیحی برادری کے روحانی پیشوا آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس حافظ آ باد پہنچ گئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد کے مسیحی برادری کے بڑے روحانی پیشوا آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس سنٹ فرانسیس آف اسیس کاتھولک چرچ حافظ آباد پہنچ گئے ۔۔
جہاں پر پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر فرانسی چمن مسیح، ریورنڈ فادر سنی جارج مسیح اور مرکزی چیئرمین شاہین بلدیاتی فیڈریشن اسحاق مسیح کھوکھر کی سربراہی میں ضلع بھر کی مسیحی برادری کے مرد و خواتین نے انکا پرتباک استقبال کیا۔
، روحانی پیشوہ جب کسوکی روڈ پر پہنچے تو ان کوبھگی پر سوار کرکے سینٹ فرانسیس سیس کاتھولک چرچ میں لایا گیا ، سینٹ فرانسیس کاتھولک چرچ میں عید کا سماں بن گیا ۔