جی ٹی روڈ پارکنگ سٹینڈ اور دیگر مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ پارکنگ سٹینڈ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کا صفایا کراتے ہوئے ۔۔
100کے قریب پختہ تھڑے سائن بورڈ سمیت دیگر رکاوٹ پیدا کرنیوالی تجاوزات مسمار کر دیں جبکہ نعمانیہ روڈ پر تمام دکاندار وں کو فوری شیڈز ،تھڑے از خود ختم کرنے کی وارننگ جاری کر دی ، عمل درآمد نہ کرنے والوں کو آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا دوران آپریشن اٹھا گیا سامان بحق سرکار ضبط کرنے کے ساتھ دکان بھی سیل کی جائے گی ۔