عید کی آمد ، مارکیٹوں،بازاروں میں رات گے تک رش
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الفطر کی آمد آمد ہے کہ مارکیٹوں،بازاروں،شاپنگ پلازوں میں رات گے تک رش رہنے لگا۔ ملبوسات، جیولری، میک اپ ،جوتوں،مہندی ،چوڑیوں سمیت دیگر دکانوں میں خریداری کا رش بڑھ گیا ہے۔۔۔
دوسری طرف دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ عید میں کچھ دن رہ گے ہیں اس لیے خواتین زیادہ تر سلے سلائے کپڑے خرید رہی ہیں۔خواتین مختلف سٹالز اور برانڈ کی دکانوں سے کڑہائی والے رنگ برنگے کپڑے خرید رہی ہیں۔اس کے علاوہ مصنوعی جیولری،چوڑیوں ،میک اپ اور مہندی کی دکانوں پر خواتین کا رش نظر آرہا ہے ۔خواتین نے ابھی سے ہی مہندی لگوانا شروع کر دی ہے ۔خواتین کپڑوں سے میچ کرکے ہینڈ بیگز،چوڑیاں،جوتے اور مصنوعی جیولری خرید رہی ہیں۔ دوسری طرف مرد وں نے بھی عید کے لیے کپڑے اور جوتے خریدنا شروع کر دئیے ہیں۔بچے بھی خریداری میں مصروف ہیں۔خریداری کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔شہریوں کی جانب سے دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے ۔شہری کہتے ہیں کہ دکانداروں نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔