نوشہرہ ورکاں :اتائی کے مبینہ علاج سے بچی گنج پن کا شکار

نوشہرہ ورکاں :اتائی کے مبینہ علاج سے بچی گنج پن کا شکار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)اتائی کے مبینہ علاج سے بچی گنج پن کا شکار، والد نے لائسنس اور ڈگری کی جانچ کا مطالبہ کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ تتلے عالی کے محلہ ابراہیم کالونی کے رہائشی سرفراز نے محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسر وں کو درخواست دی کہ وہ اپنی بیٹی کے سر میں جلدی بیماری کے علاج کے لیے سہیل کے پاس گیا سہیل کی دی گئی دوائیوں کے استعمال کے بعد بچی کے سر کے تمام بال جھڑ گئے جس پر وہ دوبارہ شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچا تو مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں۔سرفراز نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز لاہور اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر سہیل کی ڈگری اور لائسنس کی جانچ کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔اعلیٰ حکام نے معاملے کی انکوائری کیلئے ڈی ڈی ایچ او نوشہرہ ورکاں کو ہدایات جاری کر دیں ۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ادریس کا کہنا ہے کہ تاحال سہیل کی جانب سے کلینک چلانے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں