ہو ٹلوں ، بیکریوں ، ملک شاپس پر غیر معیاری اشیا کی فرو خت

ہو ٹلوں ، بیکریوں ، ملک شاپس  پر غیر معیاری اشیا کی فرو خت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت اور بد عنوانی کے سبب پورے شہر میں ہوٹلوں میرج ہالوں سویٹس شاپس بیکریوں ’ملک شاپس ’برگر پوائنٹس شوارما پوائنٹس میٹ شاپس جنرل سٹوروں پرچون فروشوں میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیا کی خرید وفروخت جاری ہے۔

رمضا ن المبارک میں سموسے ،پکوڑے ،کچوری ،چکن رولزاوردیگراشیاء کی مضر صحت آئل میں تیارکی جانے لگی۔، معمولی جرمانے کرکے کاغذی کارروائی کی جانے لگی۔ ذرائع کے مطابق بعض علاقو ں میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکار وں کی ملی بھگت سے ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت جار ہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں