موٹر سائیکل چلانے والے بچوں کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ

 موٹر سائیکل چلانے والے بچوں کیخلاف کا رروا ئی کا مطالبہ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں موٹر سائیکل چلانے والوں میں ایک بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہے جو ٹریفک قوانین سے بے خبر ہیں اور حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اہل علاقہ نے سی ٹی اوگوجرانوالہ عائشہ بٹ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔واضح رہے کہ شہر وزیرآباد،شہرعلی پورچٹھہ،جامکے چٹھہ،رسول نگر،ساروکی چیمہ،احمدنگرچٹھہ،کلاسکے اورورپال چٹھہ ودیگرچھوٹے دیہات میں موٹرسائیکل کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے ۔ کم خرچ سواری ہونے کے سبب موٹرسائیکل ہر دوسرے شخص ضرورت بن چکی ہے جبکہ پورے ڈسٹرکٹ وزیرآبادکی مین سڑکوں سمیت لنک روڈ ز پرموٹرسائیکلز کو چلانے والوں میں ایک بڑی تعداد 18سال سے کم عمر لڑکوں کی ہے جن کے پاس لائسنس نہیں ہوتے ۔اس کے علاوہ کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو اپنے ساتھ دیگرافراد کیلئے بھی جان لیوا حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ کم عمر بچے موٹرسائیکل انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہیں اوریہی کم عمر ڈرائیور ٹریفک قوانین کی بھی پروانہیں کرتے ۔شہریوں نے سی ٹی اوگوجرانوالہ میڈم عائشہ بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمراور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور انکے والدین میں شعوراجاگر کرنے کے لئے مہم بھی چلائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں