تاجر برادری معاشی استحکام میں کر دارادا کرے :حامد رضا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ایم این اے نے کہا ہے کہ تاجر برادری دہشت گردی کے خاتمے ،معاشی استحکام اور قانون کی بالادستی کیلئے تاریخی کردار ادا کرے۔
کسی ملک یا معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں تاجروں،صنعتکاروں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،مشکلات کے باوجود معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے تاجر برادری کا مثبت کردار ناقابل فراموش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدور میاں عمر سلیم، شعیب بٹ،سینیئر نائب صدر احمد نوید رانجھا،علی ہمایوں بٹ،عرفان سہیل شیخ،حمیس گلزار مغل،ممبر پاکستان بار کونسل چودھری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ایف او شاہد عباس جوتہ،ڈائریکٹر عمران شہزاد تارڑ،بار کے سابق صدور رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ،چودھری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ،احساس گروپ کے چیئرمین فر خ اعجاز،رحمن الحق پھلروان،کاشف اے عزیز،مولانا اکبر نقشبندی، نعمان صدیقی کے علاوہ کثیر تعداد میں صنعتکاروں،تاجروں اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے استحکام اور پائیدار امن کیلئے معاشی و اقتصادی پالیسیاں مضبوط بنانا ہوں گی۔