گجرات :ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

گجرات :ایس پی انویسٹی گیشن کی  کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے

گجرات (نامہ نگار )ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ کے ہمراہ تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل دریافت کئے ۔

کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے سائلین کے مسائل کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں