حافظ آباد:مبارک کالونی میں گنداپانی،مکین پریشان

حافظ آباد:مبارک کالونی میں گنداپانی،مکین پریشان

حافظ آباد(نمائندہ دنیا)حافظ آبادکی مبارک کالونی میں گنداپانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکین گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے جبکہ مسلسل پانی کھڑا رہنے سے مسجد کو بھی تالے لگ گئے ۔

علاقہ مکین مقامی انتظامی افسران کیساتھ ستھراپنجاب پروگرام کا ماتم کرنے لگے ۔مبارک کالونی کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکی گلیاں اور سڑکیں گندے ، بدبودار پانی سے بھری ہوئی ہیں جبکہ پورے علاقے میں مچھروں، ڈینگی، ہیضہ اور دیگر وبائی امراض نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔لیکن ہ مقامی حکومتی نمائندے ، ضلعی انتظامیہ اور حکومتی پارٹی کے عہدیدار اس سنگین صورتحال کو دیکھ کر بھی بے حس بنے ہوئے ہیں۔ متعدد بار ضلعی انتظامیہ اورڈپٹی کمشنر خود بھی اس علاقے کا دورہ کر چکے ہیں، مگرآج تک یہاں پر نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں کیاجاسکاہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی فوری طور پر نکاسی آب کا مؤثر بندوبست نہ کیا گیا، اور علاقے کی صفائی نہ کروائی گئی تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات کرے اور مبارک کالونی کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں