سیالکوٹ :دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ہیمو فیلیا کے عالمی دن پر تقریب

سیالکوٹ :دیا ویلفیئر آرگنائزیشن  کی ہیمو فیلیا کے عالمی دن پر تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ ہیموفیلیا ایک نایاب موروثی بیماری ہے۔۔۔

 جس میں جسم کے خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جو زخموں سے خون روکنے کیلئے ضروری ہے اس کی دو اقسام ہیں ایک معمولی جبکہ دوسری شدید درجے کی بیماری ہے جس میں کسی ظاہری چوٹ کے بغیر بھی خون بہنا شروع ہوسکتا ہے ۔دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد عامر نے دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ہیمو فیلیا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں