گجرات:ڈپٹی کمشنر نے انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا

گجرات:ڈپٹی کمشنر نے  انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کر دیا

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر کے ہمراہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ تقریب میں اے ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، والدین، طبی عملہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ قومی مہم 21سے 25 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں