ملکوال:با با تیلی اور راسب کھوکھر گروپ کے درمیان صلح
ملکوال(سٹی رپورٹر)ایم این اے ناصر اقبال بوسال نے شہزاد گوندل کی کاوشوں سے رکن میں فریقین کے درمیان صلح کرادی ۔
منڈی بہائوالدین کے علاقہ رکن میں چند سال قبل دو گروپوں بابا تیلی گروپ اور راسب کھوکھر گروپ کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ ہوگئی فائرنگ کی زد میں آکر بابا گروپ کا ایک فرد شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد مقدمہ بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ، شہزاد گوندل نے فریقین میں پل کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں گروپوں میں صلح کرا دی ۔