ڈسکہ :تفتیشی افسروں نے پرائیویٹ افراد ساتھ رکھ لئے

ڈسکہ :تفتیشی افسروں نے پرائیویٹ افراد ساتھ رکھ لئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ کے تفتیشی افسر وں نے پرائیویٹ افرا دکو اپنے ساتھ رکھ لیا ،ٹاؤٹوں نے شریف شہریوں کا جینا محال کردیا۔

ڈی ایس پی ڈسکہ آفس کیساتھ ملحقہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات تفتیشی افسر وں نے اپنے ساتھ پرائیویٹ افراد کو ٹاؤٹ رکھاہوا ہے ،جوکوئی تھانہ سٹی ڈسکہ میں درخواست دیتا ہے تفتیشی افسروں تک پہنچنے کیلئے اس کو ٹاؤٹوں کیساتھ رابطہ کرنا پڑتا ہے اور ان کیساتھ مک مکا کرنا پڑتاہے جوکوئی ان ٹاؤٹوں کیساتھ مک مکا کرلیتا ہے تو تفتیشی افسر اس کی طلب داری کرتے دوسری پارٹی کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں، تفتیشی افسر وں کی کرسیوں کیساتھ کرسیاں جوڑکر ٹاؤٹ بیٹھ جاتے ہیں اور شریف شہریوں کو اتنا ذہنی ٹارچر کرتے ہیں کہ وہ بات کرنے کیلئے قابل نہیں رہتے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تفتیش بھی ٹاؤٹ کررہے ہیں اگر کوئی پارٹی تفتیشی افسر وں سے وقت مانگ لے تو انہیں وقت بھی ٹاؤٹوں کے احکامات پردیاجاتا ہے ۔ تھانہ سٹی ڈسکہ میں ٹاؤٹوں کی وجہ سے شہری عاجز آچکے ہیں تھانہ سٹی ڈسکہ میں آنیوالے بزرگوں کیساتھ بھی تفتیشی افسر انتہائی ناروا سلوک کرتے ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ ،آئی جی پنجاب ’آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

 

 رابطہ کرنے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کے تفتیشی افسر وں نے اس بارے موقف دینے سے انکار کردیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں