اے سی دفتر ڈسکہ کے قریب کھلے مین ہول میں رکشہ گر گیا،سوار زخمی

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر آفس سے چند گز کے فاصلے پر رکشہ گٹر میں گر گیا ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس کے قریب گلہ خان ہوٹل والا میں کھلا مین ہول حادثات کا باعث بننے لگا ،گزشتہ روزسکول سے چھٹی کے بعد رکشہ گٹر میں جاگرا ،رکشہ پر سوار خواتین اور بچے گر کر زخمی ہوگئے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہول کی کئی بار شکایت کی گئی مگر متعلقہ انتظامیہ نے کارروائی نہ کی ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔