حافظ آ باد: 2ماہ میں سب انسپکٹرز سمیت 30پولیس اہلکار برخاست
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے فرائض میں غفلت لاپروا ئی اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے پر پولیس افسر وں کو سزائیں دینے میں ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈی پی او کی جانب سے دوماہ کے دوران کانسٹیبل سے سب انسپکٹر تک کے 30پولیس افسران کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ۔ایک کو جبری ریٹائر اور ایک پولیس افسر کی تنزلی کی گئی جبکہ 33افسران کو سنشور ، چھ افسران کو جرمانے اور 36پولیس افسران انکریمنٹس سٹاپ کی گئیں۔