حافظ آبادکی نشیبی گراؤنڈ میں بھرتی ڈلوانے کی ہدایت

حافظ آبادکی نشیبی گراؤنڈ میں بھرتی ڈلوانے کی ہدایت

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے گورنمنٹ پرائمری بوائز ایم سی سکول نمبر1حافظ آبادکی نشیبی گراؤنڈ میں بھرتی ڈلوانے کی ہدایت کردی۔جس سے طلبہ اور والدین میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق بیس برس قبل جب گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ۱ کی نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی تو شرقی بلاک کی تعمیر مکمل ہونے سے گراؤنڈ کا لیو ل چار فٹ نیچائی میں چلا گیا جس کی وجہ سے موسم برسات میں بارش کے باعث سکول کے احاطہ میں کئی کئی فٹ گنداپانی جمع ہوجاتا تھااور طلبہ اور اساتذہ کے لئے سکول میں تعلیم وتعلم کے سلسلہ کوجاری رکھنا محال ہوجاتا تھا۔اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اﷲسندھو کو مذکورہ سکول میں بھرتی ڈلوانے کی ہدایت کی ہے جس پر علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں