جماعت اسلامی کی پاک فوج زندہ باد،بھار ت مردہ بادریلی

جماعت اسلامی کی پاک فوج زندہ باد،بھار ت مردہ بادریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے پہلگام واقعے اور بھارتی حکومت کے ردعمل کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

واقعہ کے چند منٹوں بعد ہی ہندوستانی انتہا پسند میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات لگا کر سارے واقعہ کو مشکوک بنا دیا ہے ۔اس سارے طرز عمل نے بھارتی ہائبرڈ وار سکرپٹ کے تاثر کو تقویت دی ہے ۔ہندوستان اپنی سکیورٹی میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ۔ بغیر ثبوت پاکستان پر الزام ترشی بھارت کی پرانی روایت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج زندہ باد بھارت مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے محمدنذیر احمد،احمدسہیل، ظفراقبال بٹ، حسن جاوید ڈار،عثمان آصف بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کیا جا رہا ہے ، گزشتہ بیس سالوں میں ایک لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، ہزاروں بچوں کو یتیم اور بیس ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی ، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی المیہ ہے ۔ ساری دنیا دیکھ چکی ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت نے ہندوستان کے اندر اقلیتوں کی زندگی بھی اجیرن بنا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں