سیالکوٹ :قتل کیس میں 3مجرموں کو عمر قید کی سزا

سیالکوٹ :قتل کیس میں 3مجرموں کو عمر قید کی سزا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )سابق مقدمہ بازی کی رنجش پر 4سال قبل قتل ہونے والے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج شوکت علی نے پولیس تفتیش اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے واقعہ میں ملوث عمر بشیر،اکرم اور انتظار کو جرم ثابت ہونے کے بعد عمر قید کی سزا سنادی اور مجرموں کو فی کس بیس ،بیس لاکھ روپے مدعی کو ادا کرنے کا حکم دیا گیاجبکہ طلحہ کو سزا کے طور پر مدعی مقدمہ کو تین لاکھ روپے ادا کرنے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی تک جیل میں رہنا ہو گا، واقعہ میں ملوث دیگر ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ،عدالتی فیصلے کے بعد مجرموں کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ لے جایا گیا، دوسری طرف مدعی مقدمہ نے ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ کا مقدمہ کا فیصلہ سنانے اور پولیس ٹیم کی تفتیش پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا سنائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں