سیالکوٹ:موٹر سائیکل روک کرفائرنگ ‘سوار جاں بحق
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تھانہ رنگپورہ کے علاقہ لال پورہ میں محمد ابوبکر اپنے بھائی ابراہیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کام سے گھر آرہا تھا کہ جب وہ اپنی گلی کے باہر پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار عقیل احمد عرف منا نے انہیں روک لیا اور فائرنگ کرکے ابراہیم کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔ زخمی ابراہیم کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد عالمگیر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔