لبرٹی گجرات میں فوڈ پارک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لبرٹی گجرات میں فوڈ پارک کی  تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گجرات (نامہ نگار ) صدر کڈنی سنٹر و صدر انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میاں محمد اعجاز نے لبرٹی گجرات میں شہر کے سب سے بڑے فوڈ پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر چودھری صفدر برنالی آف فرانس، عمران وڑائچ ، سی ای او گڈز مارکیٹنگ اینڈ لبرٹی مال کلیم اﷲ گیلانی ، میاں سعید احمد خورشید فین، سکندر حیات سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ میاں محمد اعجاز نے لبرٹی مال کو گجرات میں کاروبار کیلئے ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا اور فوڈ پارک کی تعمیر کے آغا زپر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری لحاظ سے لبرٹی گجرات خوبصورت او رعظیم الشان منصوبہ ہے ، سرمایہ کاروں کو بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چا ہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں