دیہی مرکز صحت رسولنگر :غیر حاضر عملہ پر اے سی برہم

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے آر ایچ سی رسول نگر کا دورہ کیا۔ ایس ایم او سمیت دیگر کی غیر حاضری پر تادیبی کارروا ئی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین نیکوکارہ نے دیہی مرکز صحت آرایچ سی رسول نگر کا دورہ کیا۔اس دوران چیکنگ پر معلوم ہوا کہ ایم ایس او، ڈینٹسٹ اور ڈبلیو ایم او اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھے ، مریضوں نے بتایاکہ عملہ کی بدعنوانی پر شکایت کی تو انکوائری میں ثابت ہوا کہ 22 اپریل کو ہونے والی ایک نارمل ڈلیوری کے حوالے سے ریکارڈ چیک کرتے ہوئے یہ انکشاف ہوا کہ مریضہ کے لیے درکار میڈیسن ہسپتال سے فراہم نہیں کی گئی بلکہ باہر سے منگوائی گئی ہیں۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر عملے اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے سختی سے احکامات دیے ہیں، مریضوں کو تمام طبی سہولیات ہسپتال سے فراہم کی جائیں، کام نہ کرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔