بھا رتی جارحیت کیخلاف سنی تحریک کی احتجاجی ریلی

بھا رتی جارحیت کیخلاف سنی تحریک کی احتجاجی ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانا شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پرسنی تحریک کے زیر اہتمام پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور در اندازی پر یوم عزم جہاد منایا گیا۔۔۔

 احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں،تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نکالی گئی بھارت مردہ باد ریلی سے سٹی صدر آصف مغل کیلانی ،رکن علمابورڈعلامہ عارف اللہ تبسم ،صوفی خالد حسین جٹھول،ذوالفقار علی بھٹو،شوکت گل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ کا جھوٹا پراپیگنڈا کر کے پاکستان کیخلاف اب بھی جارحیت کے مسئلہ کو دبا نہیں سکتا،پاکستان اور بھارت کے مابین نتیجہ خیز جنگ پانی کی وجہ سے ہونا باقی ہے ،دینی طبقات اور سیاسی جماعتوں کے عمائدین کو علم جہاد بلند کر دینا چاہیے ،پاک بھارت کشیدگی دو ایٹمی ممالک کے درمیان تنازع ہے ،پاک بھارت کشیدگی پردنیا کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہیے ،پاک بھارت کشیدگی میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرنی چاہیے ،بھارت کی پاکستان کے خلاف دراندازی کا موثر اور فوری جواب نہ دیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،محمود غزنوی کے سپاہی آج بھی زندہ ہیں ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کا غرور چکنا چور کر دیا ،عوام دفاع وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں