سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کی ٹکر ، دیور بھابھی زخمی

سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی اور  موٹر سائیکل کی ٹکر ، دیور بھابھی زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پسرور سیالکوٹ روڈ، شوگر ملز والے کٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دیور بھابھی شدید زخمی ، 4ماہ کا بچہ اور دادی معجزانہ طور پرمحفوظ رہے ۔ٹریکٹر ٹرالی کا کمسن ڈرائیور فرار ہو گیا۔

 ،زخمیوں کو ریسکیو 1122نے سول ہسپتال پسرورمنتقل کردیا۔زخمیوں کا تعلق پسرور کے نواحی علاقے میرک پور سے بتایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں