لدھیوالہ:والد اور بھا ئی سے ملکر اہلیہ پر تشدد،خاتون ہسپتال منتقل

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )محلہ ناظم ٹاؤن میں خاوند نے باپ اور بھائی سے مل کر بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ ناظم ٹاؤن کے رہائشی قاسم نے اپنے بھائی ضیغم اور باپ اشرف کے ساتھ ملکر بیوی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محلہ داروں نے ملزموں سے خاتون کی جان چھڑائی اور مرہم پٹی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے زخمی خاتون کی درخواست پر اسکے خاوند قاسم، دیور ضیغم اور سسر اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔