4 افرادگرفتار ، منشیات او ر اسلحہ برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ جناح روڈ پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے 2کلو420 گرام چرس، پستول اورگولیاں برآمد کر لیں ۔
منشیات فروشوں میں منیر کے قبضہ سے ایک کلوتین سوگرام چرس ،ملزم شاہد عرف لالی سے پانچ سوساٹھ گرام چرس اورملزم علی رضا سے پانچ سو ساٹھ گرام چرس جبکہ ملزم شہباز کے قبضہ سے ایک ناجائز پستول 30بور اورگولیاں برآمد کرلیں ۔