مارشل آرٹس پاکستان کے گرینڈ ماسٹر لیاقت علی نے فٹنس ہب حافظ آباد کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مارشل آرٹس پاکستان کے گرینڈ ماسٹر لیاقت علی نے فٹنس ہب حافظ آباد کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ اور ان میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ،فٹنس ہب حافظ آباد کے انچارج بلیک بیلٹ 5ڈان اعجازاحمد و دیگر نے انکا استقبال کیا۔ گرینڈ ماسٹر لیاقت علی کاکہنا تھا کہ مارشل آرٹس جیسے قدیم کھیل کی موجو دہ دور میں مقبولیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے ۔بچوں، نوجوانوں،لڑکوں اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد اپنی جسمانی فٹنس کیلئے مارشل آرٹس کی طرف راغب ہو رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ۔