تتلے عالی :جے یو آئی کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ

ْْْْْْْْْْتتلے عالی(نامہ نگار )جے یو آئی تحصیل نوشہرہ ورکاں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگایا گیا۔جمعیت علما اسلام(ف) کی جانب سے گزشتہ روز پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے۔۔
تتلے عالی چوک میں کیمپ لگایا گیا جس میں مرکزی کونسل کے ممبر چودھری بابر رضوان باجوہ،تحصیل صدر محمد فاروق گادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر متعدد ایئر بیس،فوجی کیمپوں کو تباہ کر دیا ہے جس پر مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک د ئیے ہیں،ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آئندہ بھارت نے ناپاک جسارت کی تو منہ توڑ دیں گے ۔