حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جا ئزہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے 8ارب روپے سے مکمل ہونے والی حافظ آباد تا گجرات (ہیڈ خانکی روڈ 750ملین کی لاگت سے علی پور روڈ کشمیر نگر سیوریج منصوبوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس، ایکسین ہائی ویز اسجد علی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھوبھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ اندرون شہر سیوریج کے اس منصوبے کو کوالٹی اور مقررہ مدت میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ شہریوں اور بالخصوص علاقہ مکینوںکا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔