ڈپٹی کمشنر کا دورہ وزیر آ باد اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کا معائنہ

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا دورہ وزیرآباد،اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کے ہمراہ مین بازار اور ،۔۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے دورہ وزیرآباد کے موقع پر مین بازار کا وزٹ کیا اور تجاوزات بارے انتظامیہ کو ہدایات دی ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے نئے آفس کا معا ئنہ بھی کیا اور کمیٹی روم ، میٹنگ روم کی کشادگی سے متعلق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ دفاتر کو عوامی سہولت کے مطابق بہتر بنایا جا سکے ۔