کامونکے :چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار ) چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز رسولنگر کا محمد اسد گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے۔۔

 اندر چلاگیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل لے گئے ۔بھروکی ورکاں کے زمیندار سفیان کی موٹر سائیکل نواحی گاؤں دراجکے سے چوری ہوگئی۔ماڑی ٹھاکراں روڈ پر معظم مصطفی کی حویلی سے نامعلوم چور بیٹری اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔سلامت پورہ کے غلام مصطفی کی موٹر سائیکل معروف پنسار کی دُکان کے باہر سے چوری ہوگئی۔سلام ٹاؤن کے عدیل اقبال کی موٹر سائیکل نامعلوم چور سبزی منڈی سے چوری کرکے لے گئے ۔سبزی منڈی کے ہارون کی موٹر سائیکل گھر کے باہرسے چوری ہوگئی۔شیش محل روڈ کے علی رضا کی موٹر سائیکل مین بازار سے چوری ہوگئی۔خان پیارا کی نتاشہ عمران کے گھر سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے جبکہ سٹی ہاؤنگ سوسائٹی کی طیبہ آصف کی موٹر سائیکل مسجد کے باہرسے نامعلوم چوری کرلے گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں