7 افراد کا وحشیانہ تشدد ، محنت کش جان کی بازی ہار گیا

موترہ ، ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )سات افرا دنے تشدد کر کے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کا رہائشی ریاست مسیح گھر پر موجود تھا کہ اڑھائی بجے کے قریب عریب عرف عیبی ،اعجاز سکنہ جامکے چیمہ آئے اوردروازے پر دستک دی ریاست مسیح گھر سے باہر نکلا تو عریب نے فون پر کاشف مسیح سے بات کر ائی، اس نے کہا کہ انہیں اپنی حویلی کی تلاشی دو ، ریاست نے دو نوں ملزمان کو لے جا کر حویلی کی تلاشی دی اور وہ چلے گئے ،تقریباًصبح 5بجے اطلاع ملی کہ کاشف مسیح پر کسی نے تشدد کیا ہے اسے گھر لے جاؤ ، ریاست اپنے بھائی کاشف مسیح جوشدید زخمی تھا گھر لے آیا تو اس نے بتایا کہ اسے عریب عرف عیبی ،اعجاز اور 5نامعلوم نے شدید زدوکوب کیا، 15اور ریسکیو1122پر کا ل کی ان کے آنے تک کاشف دم توڑ گیا۔ریاست نے بتایا کہ ملزموں نے مقتول پر شدید تشددکیا اور ٹانگوں میں کیل ٹھونکے ہو ئے تھے ریسکیو1122کا عملہ کاشف مسیح کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال لے گیا، تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔