آ ر پی او ، کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ کا دورہ سی ایم ایچ ، زخمیوں کی عیادت

آ ر پی او ، کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ  کا دورہ سی ایم ایچ ، زخمیوں کی عیادت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا مقامی فوجی قیادت کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا۔۔

دورہ کے دوران آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے وطن عزیز کے دفاع کی خاطر جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرات، بہادری اور قربانی کی عظیم مثالیں قائم کرنے والے غازیانِ وطن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جذبہ حب الوطنی سے بھرپور بلند حوصلہ جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں