ضمنی الیکشن میں فارم 47 نہیں چلنے دینگے :پرویز اشرف

ضمنی الیکشن میں فارم 47 نہیں چلنے دینگے :پرویز اشرف

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں فارم 47 نہیں چلنے دیا جائے گا۔۔

، یکم جون ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا دن ہوگا، پیپلزپارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سمبڑیال میں الیکشن تک موجود رہے گی، سمبڑیال میں پیپلزپارٹی کے امیداوار راحیل کامران چیمہ کے الیکشن ہال کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑے گی جس کے لئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ، الیکشن میں فارم 47 والا ڈراما نہیں چلنے دیں گے ، حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کی حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید مرتضیٰ حسن، امتیاز صفدر وڑائچ، طاہر اختر اعوان، ارشاد گھمن، اعجاز سماں، آصف بھاگٹ، پیپلزپارٹی سمبڑیال کے سٹی صدر احسن ظفر گھمن، سٹی جنرل سیکرٹری کاشف گجر، شیخ شبیر سفیر، شیخ ضیا اﷲ انجم، زوہیب مہر، راجہ افضال، سمیت مرکزی و صوبائی عہدے دار اور جیالے کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں